اپنا گھر بنانے کے خواہمشند سرکاری ملازمین کیلئے بڑی اہم خوشخبری
byHarfe Sadaqat•
0
اپنا گھر بنانے کے خواہمشند سرکاری ملازمین کیلئے بڑی اہم خوشخبری
اپنا گھر بنانے کے خواہمشند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
خوش خبری: اپنا ذاتی گھر بنانے کے خواہمشند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی اہم خبر آگئی ، آن لائن رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔
صوبائی حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کے لیے ہاؤسنگ اسکیم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا اور اِس کےساتھ ’دستک ایپ‘ کے ذریعے ہاؤسنگ اسکیم کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔ تمام ملازمین کو 25 مارچ تک اپنی رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
صوبائی حکومت کی ہدایت پر خیبر پختونخوا ہاؤ سنگ فاؤنڈیشن، اور ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ آن لائن رجسٹریشن کررہی ہے۔
دونوں محکموں نے تمام سرکاری اداروں کو یہ سفارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ دفاتر میں اسے باقاعدہ طور پر نوٹس بورڈ پر لگائیں تاکہ تمام تر سرکاری ملازمین بر وقت مطلع ہوں اور اپنی اپنی درخواستیں دستک ایپلیکیشن پر آن لائن جمع کر سکیں۔
ایپ پر درخواست فارم موجود ہے،جسے پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔۔ مزید تفصیل اور آن لائن فارم کا لنک ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کی متعلقہ ویب سائٹس پر دستیاب ہے۔